اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سالک حسین کی گفتگو سے لگ رہا وہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں: عظمیٰ بخاری

11 Nov 2026
11 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سالک حسین کی گفتگو سے لگ رہا وہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں، چودھریوں کے خاندان کو پہلے امتحان میں مونس نے ڈالا ، دوسرے امتحان میں سالک نے ڈال دیا ہے۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چودھریوں کی وضع دار اور رکھ رکھاؤ والی سیاست کو ان دو نالائق بچوں  نے بہت نقصان پہنچایا ہے، جس شریف خاندان  نے انہیں چودھری بنایا ان کو دھوکہ دینے کی ان کی ایک تاریخ بن گئی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ موصوف چودھری کم اور تھڑے باز گفتگو زیادہ کرنا شروع ہو گئے ہیں، جو خواتین کی تضحیک کریں وہ کم از کم وضع دار نہیں ہو سکتے، ایک ہفتے سے مریم نواز  کے نوٹس کا جواب نہیں دے سکے، اگر نوٹس کا جواب نہیں دے سکتے تو وزارتوں سے استعفے دے کر گھر جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کا راگ بھی الاپتے ہیں اور فنڈز بھی مانگتے ہیں، یہ دوغلی سیاست کیسے کر لیتے ہیں؟ مریم نواز  نے گجرات میں جو کام کر دیئے ہیں وہ آپ کی تین نسلیں بھی نہیں کر سکیں، مریم نواز  نے گجرات کو اس کا وہ حق دیا ہے جو 50 سال سے ظہور الٰہی، شجاعت حسین اور پرویز الہٰی نہیں دے سکے۔

عظمیٰ بخاری  نے مزید کہا کہ ٹی وی پر بھاشن مت دیں، استعفے دیں اور اپوزیشن میں بیٹھیں آپ کو آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے