:(لاہور نیوز) شہر میں سموگ کی شدت میں اضافے کے باعث فضائی آلودگی نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں،آلودہ فضا کے باعث شہری کھانسی، نزلہ اور گلے کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔
سموگ کے باعث سانس اور چھاتی کے انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ بچے اور بزرگ فضائی آلودگی سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
فضائی آلودگی کی شدت برقرار رہنے کے باعث شہریوں کی صحت سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق سموگ کے موسم میں شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ باہر نکلتے وقت مناسب حفاظتی ماسک استعمال کریں، آنکھوں کو آلودہ فضا سے محفوظ رکھیں اور بچوں و بزرگوں کا خصوصی خیال رکھیں۔ سموگ کی موجودہ صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا صحت کے تحفظ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
