اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب کے 12 اضلاع میں انسداد پولیو مہم اختتام پذیر، لاہور میں مہم کا پانچواں روز

06 Nov 2026
06 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے 12 اضلاع میں چار روزہ انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہو گئی، جبکہ لاہور میں پولیو مہم تاحال جاری ہے اور پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق چار روزہ مہم کے دوران پنجاب بھر میں 66 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ اس دوران مہاجر اور متحرک آبادیوں سے تعلق رکھنے والے 2 لاکھ 84 ہزار بچوں کو بھی قطرے پلائے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں 12 لاکھ سے زائد، راولپنڈی میں 6 لاکھ 72 ہزار سے زائد جبکہ ملتان میں 7 لاکھ 46 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

انسداد پولیو مہم کے حوالے سے خالد پرویز کا کہنا ہے کہ لاہور میں مہم پانچویں روز میں داخل ہو چکی ہے، جبکہ کل سے کیچ اپ سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کے لیے پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے