اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور: انسداد پولیو مہم جاری، پانچ روز میں 21 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلا دیے گئے

07 Nov 2026
07 Nov 2026

:(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا پہلا کیچ اپ روز جاری ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت اجلاس میں پانچ روزہ مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز عبداللہ خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب خان، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، بین الاقوامی مبصرین اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز نے شرکت کی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب خان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پانچ روز کے دوران 21 لاکھ 53 ہزار 20 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جبکہ پولیو ٹیموں نے 14 لاکھ 99 ہزار 695 گھروں تک رسائی مکمل کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی کوریج یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نومولود اور انکاری بچوں کی کوریج انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران درپیش مسائل فوری حل کیے جائیں۔ کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا مسئلے کی فوری رپورٹ اسسٹنٹ کمشنرز کو دی جائے تاکہ بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ نومولود بچوں کو بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا یقینی بنایا جائے اور پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ مہم کے دوران پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے