اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ریما خان کی فلمی دنیا میں واپسی، نئے میگا پراجیکٹ کا اعلان

08 Nov 2026
08 Nov 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور اپنے دور کی سپرسٹار ریما خان ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔

نوے کی دہائی سے اپنے فنکاری کے سفر کا آغاز کرنے والی ریما خان نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر کے دوران درجنوں کامیاب فلموں میں کام کیا۔ کچھ عرصے قبل انہوں نے اداکاری سے دوری اختیار کر لی تھی جس کے بعد سے ان کے مداح ان کی واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔

ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کے بعد ریما خان امریکہ منتقل ہو گئی تھیں اور اپنی خاندانی زندگی پر توجہ دے رہی تھیں۔ تاہم اب وہ ایک بڑے اور اہم منصوبے کے ساتھ سلور سکرین پر واپسی کر رہی ہیں۔

اس بار ریما خان معروف ہدایت کار اور پروڈیوسر وجاہت رؤف کی نئی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ اس فلم کا نام ’پنچھی پیارے‘ رکھا گیا ہے۔

وجاہت رؤف نے اس بڑی خبر کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اور اس منصوبے پر ان کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

فلم میں ریما خان کس کردار میں نظر آئیں گی اور کہانی کیا ہوگی، اس حوالے سے فی الحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ تاہم ان کی واپسی کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں خاصی دلچسپی پیدا کر دی ہے۔

اس خبر کے سامنے آتے ہی جہاں شائقینِ فلم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، وہیں شوبر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر نامور فنکار بھی کافی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

عمران عباس، زویا ناصر اور علی رحمان خان سمیت کئی معروف اداکاروں نے ریما خان اور وجاہت رؤف کو اس نئے سفر کے لیے مبارکباد اور نیک تمنائیں بھیجی ہیں۔

اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ ریما خان اس فلم میں کس قسم کے کردار میں نظر آئیں گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے