اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لیجنڈز کبھی نہیں مرتے، ان کی میراث ہمیشہ زندہ رہتی ہے: فہد مصطفیٰ

04 Nov 2026
04 Nov 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ لیجنڈز کبھی نہیں مرتے، ان کی میراث ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔

فہد مصطفیٰ نے معروف اور لیجنڈری اداکار قوی خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی فلم قائدِ اعظم زندہ باد کا ایک یادگار منظر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔

مرحوم اداکار کی پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے دیرپا خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ لیجنڈز کبھی نہیں مرتے، ان کی میراث ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔

فہد مصطفیٰ نے انسٹاگرام پر 2022ء میں ریلیز ہونے والی فلم کا ایک منظر شیئر کیا ہے، جس میں قوی خان پاکستان کے بانی قائدِ اعظم محمد علی جناح کی تصویر پر مشتمل ایک فریم تھامے دکھائی دے رہے ہیں۔

بارش میں عکس بند کیے گئے اس منظر میں سینئر اداکار کی پُراثر اداکاری کا ایک جذباتی لمحہ نمایاں ہے۔

خیال رہے کہ فلم قائدِ اعظم زندہ باد میں قوی خان نے منور مہاراج کا کردار ادا کیا تھا، جو فہد مصطفیٰ کے کردار انسپکٹر گلاب کے والد تھے، ان کا کردار دیانت داری اور ذمے داری کی علامت تھا، جو ابتداء میں ان کے بیٹے کی بدعنوانی میں ملوث ہونے کے رویے سے متضاد دکھائی دیتا ہے۔

2022ء میں ریلیز ہونے والی اس ایکشن کامیڈی فلم میں ماہرہ خان نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا، یہ مارچ 2023ء میں انتقال سے قبل قوی خان کی آخری فلمی پرفارمنسز میں سے ایک تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے