اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رجب بٹ کا مسٹر پتلو کے مشکل وقت میں ساتھ دینے کا اعلان

03 Nov 2026
03 Nov 2026

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے سابق دوست اور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کے مشکل وقت میں ان کی حمایت کرتے ہوئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر محمد انصر جٹ المعروف مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب سے قبل بھگڈر کے افسوسناک واقعے میں 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے تھے۔

واقعے کے بعد مسٹر پتلو  نے ویڈیو جاری کر کے معافی مانگی اور پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل کی، انہوں  نے اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔

اس صورتحال میں رجب بٹ نے پرانے اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے مسٹر پتلو کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اگرچہ اب دونوں کے درمیان بات چیت نہیں ہوتی، لیکن انہوں  نے ماضی میں اچھا وقت ساتھ گزارا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ مشکل وقت میں حقیقی دوستوں کی پہچان ہوتی ہے، ہمت نہ ہارنا، میں تمہارے ساتھ ہوں، جبکہ ان کی والدہ بھی مسٹر پتلو کیلئے دعاگو ہیں اور ان سے بات کرنا چاہتی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے