اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

28 لاکھ 7 ہزار 250 افغان شہری وطن واپس بھجوائے جا چکے ہیں: محکمہ داخلہ پنجاب

04 Nov 2026
04 Nov 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سے اب تک مجموعی طور پر 28 لاکھ 7 ہزار 250 افغان شہریوں کو وطن واپس بھجوایا جا چکا ہے، جبکہ پنجاب سے ایک لاکھ 43 ہزار 474 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا انخلا مکمل کر لیا گیا ہے۔

 

 محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبے میں اس وقت 39 ہولڈنگ سینٹرز فعال ہیں، جہاں 153 افغان شہری موجود ہیں، ان مراکز میں افغان باشندوں کی عارضی رہائش، رجسٹریشن اور وطن واپسی کے لیے ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی پالیسی کے تحت قابلِ قبول ویزا کے بغیر پاکستان میں افغان شہریوں کا قیام غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے، ایسے افراد کو حراست میں لے کر ہولڈنگ سینٹرز منتقل کیا جاتا ہے، جہاں قانونی اور ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔

محکمہ داخلہ نے بتایا کہ کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب بھر کے رہائشی علاقوں اور مارکیٹس میں 4 لاکھ سے زائد سرچ آپریشن کیے جا چکے ہیں، جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو جائیدادیں کرائے پر دینے کے الزام میں 803 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا محکمہ داخلہ پنجاب کا فارن نیشنل سکیورٹی ونگ ان کارروائیوں کی نگرانی اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری کا ذمہ دار ہے، محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ کارروائیوں کا ہدف صرف غیر قانونی طور پر مقیم افراد ہیں۔

محکمہ داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ افغان شہریوں کے غیر قانونی قیام، شناختی دستاویزات میں جعلسازی یا کسی بھی مشکوک سرگرمی سے متعلق اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں، اطلاع دینے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے