01 Nov 2026
(لاہور نیوز) پیکوروڈپرلگی لائٹس بند ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات ہے۔
پیکو روڈ پر اندھیرا راہگیروں کیلئے خطرے کی علامت بن گیا، لائٹس فعال نہ ہونے کے باعث حادثات روز کا معمول بن گئے، چند روز قبل پیش آنیوالے حادثے نے شہریوں میں تشویش بڑھا دی۔
اندھیرے میں شہری سڑک عبور کرتے ہوئے حادثات کے خطرات سے دوچار ہیں، راہگیروں کا اندھیرے کے باعث فٹ پاتھ پر چلنا بھی دشوار ہو گیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر اندھیرے کے باعث وارداتوں کا خدشہ رہتا ہے، شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ سے نوٹس لیکر جلد لائٹس ٹھیک کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
