01 Nov 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ ہوا۔
دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان کے شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا۔
شہر میں اسموگ کی اوسط شرح 475 ریکارڈ کی گئی۔ علامہ اقبال ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 704 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 481 ریکارڈ کیا گیا۔
فضائی آلودگی کی یہ شرح شہریوں کی صحت کے لیے شدید خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔
