اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں سموگ گنز سے پانی کا چھڑکاؤ ، آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

31 Oct 2026
31 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور میں سموگ گنز کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے، جبکہ صوبے بھر میں فضائی آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس، اینٹوں کے بھٹوں، غیر معیاری پلاسٹک اور دھواں چھوڑنے والے دیگر ذرائع کے خلاف فیلڈ انفورسمنٹ مزید مؤثر بنا دی گئی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق میٹریل لے جانے والی ٹرالیوں کو کور کرنے کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ ڈرون سکواڈ، نائٹ سکواڈ اور ہاک آئی فیلڈ سکواڈ کے ذریعے مسلسل نگرانی جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 265 صنعتی یونٹس کی انسپکشن کی گئی، جس کے نتیجے میں 2 یونٹس سیل اور 11 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 403 بھٹوں کی جانچ پڑتال کی گئی، 5 بھٹے سیل، 8 مقدمات درج اور 14 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

غیر معیاری پلاسٹک کے خلاف کارروائیوں میں 213 مقامات کی انسپکشن کی گئی، 6 مقامات سیل، 265 کلوگرام پلاسٹک ضبط اور 84 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

باربی کیو اور کمرشل کوکنگ پوائنٹس پر دھوئیں کی روک تھام کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 115 مقامات کی چیکنگ کی گئی، 8 مقامات سیل کیے گئے جبکہ 77 مقامات پر سکشن ہڈز نصب کرائے گئے تاکہ دھوئیں کے اخراج کو کم کیا جا سکے۔

حکومت کی جانب سے کسانوں کو فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے لیے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,987 کسانوں سے رابطہ کیا گیا، جس کے بعد رابطہ کیے جانے والے کسانوں کی مجموعی تعداد 307,984 ہو گئی۔ پنجاب بھر میں فصلوں میں آگ لگنے کے 8 مقامات پر آگ بجھانے کی کارروائی بھی کی گئی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دھواں چھوڑنے والے ذرائع کی نشاندہی کریں اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صاف فضا کے ہدف کے حصول کے لیے حکومت اور عوام کا مشترکہ تعاون ناگزیر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے