اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اوگرا نے اکتوبر کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا

30 Oct 2026
30 Oct 2026

(لاہور نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا، دونوں گیس کمپنیوں کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 14.01 فیصد جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے لیے 15.27 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔

اوگرا کے مطابق ایس این جی پی ایل کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 17.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ ایس ایس جی سی ایل کے لیے نئی قیمت 16.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق نئی قیمتیں پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے دو کارگوز کی بنیاد پر مقرر کی گئی ہیں، ستمبر میں ایس این جی پی ایل کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 15.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی جبکہ ایس ایس جی سی ایل کے لیے قیمت 14.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے