(لاہور نیوز) سرکاری ریٹ لسٹ میں مزید تین سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، جبکہ مارکیٹ میں دکاندار سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں سبزیاں فروخت کر رہے ہیں۔
سرکاری نرخوں کے مطابق پیاز کی قیمت 195 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں 220 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ٹماٹر کا سرکاری نرخ 175 روپے جبکہ فروخت 200 روپے فی کلو جاری ہے۔ لہسن 430 روپے کے بجائے 500 روپے، ادرک 365 روپے کے بجائے 450 روپے اور لیموں 70 روپے کے بجائے 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح سبز مرچ کا سرکاری نرخ 130 روپے جبکہ مارکیٹ میں 150 روپے، دیسی ٹینڈے 170 کے بجائے 200 روپے، آلو 54 کے بجائے 70 روپے اور شملہ مرچ 190 کے بجائے 220 روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے ہیں۔
کھیرے کی سرکاری قیمت 60 روپے جبکہ فروخت 100 روپے، بند گوبھی 130 کے بجائے 180 روپے، پھول گوبھی 90 کے بجائے 100 روپے اور پھلیاں 70 کے بجائے 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہیں۔
بینگن کا سرکاری نرخ 90 روپے جبکہ مارکیٹ میں 140 روپے، بھنڈی 140 کے بجائے 180 روپے، گاجر 90 کے بجائے 120 روپے، گھیا کدو 120 کے بجائے 150 روپے اور گھیا توری 120 کے بجائے 200 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
میتھی کی سرکاری قیمت 110 روپے جبکہ فروخت 150 روپے، مٹر 330 کے بجائے 420 روپے اور کریلا 140 کے بجائے 180 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب ساگ اور پالک 50 سے 60 روپے فی کلو، مولی 60 روپے، شلجم 120 روپے اور اروی 120 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
سرکاری نرخوں اور مارکیٹ میں وصول کی جانے والی قیمتوں میں واضح فرق کے باعث شہری مہنگائی سے پریشان ہیں، جبکہ سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔
