اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایل پی جی ایسوسی ایشنز کا 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

01 Nov 2026
01 Nov 2026

(ویب ڈیسک) مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) ایسوسی ایشنز نے 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

ایل پی جی مارکیٹز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین علی حیدر نے حکومت کی جانب سے قیمتوں کے تعین کے نئے فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 16 نومبر سے ایل پی جی کی فروخت بند کر دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ایسوسی ایشنز کے ہنگامی اجلاس میں حکومتی فارمولے کے خلاف فیصلہ کیا گیا ہے۔

علی حیدر نے کہا کہ حکومت کے نئے پرائسنگ فارمولے سے ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز نومبر کیلئے ایل پی جی 14 روپے 73 پیسے فی کلو مہنگی کر دی گئی جس کا اوگرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو گرام قیمت 294 روپے مقرر کی گئی ہے، جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگیا ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 173 روپے 86 پیسے مہنگا ہوگیا، 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3470 روپے 9 پیسے مقرر کر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ایل پی جی اوگرا کی مقرر کردہ قیمت سے دگنی میں فروخت ہو رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے