اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان میں ناکامی سے انگلینڈ بہت کچھ سیکھے گا: ہیڈ کوچ برینڈن میکلم

30 Oct 2026
30 Oct 2026

(ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ برینڈن میکلم نے پاکستان میں ون ڈے سہ فریقی سیریز میں ناکامی کے باوجود مستقبل کے لیے مثبت امیدیں ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم اس دورے سے بہت کچھ سیکھے گی۔

برینڈن میکلم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کا مقصد آئندہ سال ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں مضبوط ٹیم کے طور پر حصہ لینا ہے، جس کے لیے کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانا ہوگی۔

میکلم نے کہا کہ ٹیم جائزہ لے گی کہ سیریز میں کیا اچھا کیا اور کن شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے، ہمیں مسلسل بہتر ہونے کی کوشش کرنی ہے اور یقین ہے کہ ان تجربات سے بہت کچھ سیکھیں گے۔

انگلینڈ کے ہیڈ کوچ نے کپتان ہیری بروک کی قیادت اور حکمت عملی کو بھی سراہا اور کہا کہ انہوں نے مشکل حالات میں ٹیم کو سنبھالنے کے لیے بہترین فیصلے کیے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کھیلی گئی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو ابتدائی تین میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے باعث وہ فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا تھا، تاہم انگلش ٹیم نے آخری گروپ میچ میں سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا اختتام کامیابی کے ساتھ کیا۔

انگلش ٹیم اب نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز میں حصہ لے گی، جو 2027 کے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہوگی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے