اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا فائنل کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا

30 Oct 2026
30 Oct 2026

(لاہور نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا فائنل کل 31 اکتوبر (ہفتہ) کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

فائنل میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں دوپہر ایک بجے شروع ہوگا، فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں  نے گورنر ہاؤس لاہور میں ٹرافی شوٹ میں حصہ لیا، قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ سری لنکا کی قیادت کوشل مینڈس کریں گے۔

پاکستان  نے تین ملکی سیریز میں انگلینڈ کے ساتھ دو اور سری لنکا کے ساتھ ایک میچ جیتا۔ پاکستان کی نظریں ہوم گراؤنڈ پر پہلی ون ڈے انٹرنیشنل تین ملکی سیریز ٹرافی جیتنے پر مرکوز ہیں۔

سلمان علی آغا 158 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نمایاں بیٹر ہیں، عرفات منہاس نے چار میچوں میں نو جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیم  نے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن کچھ شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے، ٹاپ آرڈر میں رنز بنانے اور بڑی شراکتیں قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

شائقین کرکٹ نے ہمیشہ ہماری بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کل بڑی تعداد میں شائقین سٹیڈیم آکر ٹیم کو سپورٹ کریں گے ۔  فائنل میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پُرامید ہیں،۔ 

کوشل مینڈس کا کہنا ہے کہ فائنل ہمارے لیے ایک بڑا اور اہم میچ ہے، پاکستان نے حالیہ میچوں میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے، فائنل کے لیے بھرپور تیاری کی ہے، مقابلے کے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے ساتھ گزشتہ میچ میں ہماری کارکردگی بہت اچھی رہی جبکہ پاکستانی شائقین  نے بھی سری لنکن کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے