اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کافی پینے والوں میں جسمانی چربی کم ہونے کا امکان، تحقیق

27 Oct 2026
27 Oct 2026

(ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں کافی کے استعمال اور جسمانی چربی، پٹھوں اور میٹابولزم کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے۔

فن لینڈ کی یونیورسٹی آف اولو کی تحقیق میں 46 سال کی عمر کے 2264 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تاکہ کافی پینے کے جسمانی صحت پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔

محققین  نے شرکا کو روزانہ کافی کے استعمال کی بنیاد پر چار گروپوں میں تقسیم کیا، جن میں کافی نہ پینے والے اور روزانہ ایک سے پانچ یا اس سے زیادہ کپ پینے والے افراد شامل تھے۔

نتائج کے مطابق زیادہ کافی پینے والے افراد میں مجموعی جسمانی چربی اور جسمانی چربی کا تناسب نسبتاً کم پایا گیا، ان افراد میں اندرونی اعضا کے گرد جمع ہونے والی چربی بھی کم تھی جبکہ ان کے جسم میں سکیلیٹل مسلز کی مقدار زیادہ دیکھی گئی، تاہم، مختلف گروپوں کے باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی)، کمر کے گھیر اور کمر و کولہوں کے تناسب میں نمایاں فرق نہیں ملا۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ زیادہ کافی پینے والے مردوں اور خواتین کے خون میں تین اہم امینو ایسڈز کی سطح نسبتاً کم تھی۔

ان امینو ایسڈز کا تعلق جسم کے میٹابولزم سے ہے جبکہ خون میں ان کی بلند سطح انسولین کی حساسیت میں کمی اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہے۔

مردوں میں کافی کے استعمال اور گلوکوز و انسولین کے بہتر نظم سے متعلق بعض اشاریوں کے درمیان تعلق زیادہ نمایاں تھا جبکہ خواتین میں یہ تعلق نسبتاً محدود رہا۔

محققین کے مطابق، نتائج کافی کے استعمال اور جسمانی صحت کے درمیان ممکنہ تعلق کو واضح کرتے ہیں لیکن اس تحقیق سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ کافی پینے سے براہِ راست چربی کم ہوتی ہے یا میٹابولزم بہتر ہو جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے