اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب میں ریبیز سے ایک اور ہلاکت، میو ہسپتال میں 70 سالہ شخص دم توڑ گیا

20 Oct 2026
20 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں کتے کے کاٹنے سے لاحق ہونے والی جان لیوا بیماری ریبیز سے ایک اور شخص جاں بحق ہو گیا۔

لاہور کے میو ہسپتال میں زیرِ علاج 70 سالہ مریض انور دم توڑ گیا، جس کا تعلق جڑانوالہ سے تھا، انور کو تقریباً دو ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، جس کے بعد وہ ابتدائی طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتال ننکانہ صاحب میں زیرِ علاج رہا۔

مریض کی حالت کے پیشِ نظر اسے 17 اکتوبر کو میو ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا، جہاں اسے آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق مریض میں ریبیز کی علامات ظاہر ہو چکی تھیں۔

میو ہسپتال میں دو روز زیرِ علاج رہنے کے بعد 70 سالہ انور جانبر نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں رواں ماہ ریبیز کے باعث یہ تیسری ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، جس کے بعد کتے کے کاٹنے کے واقعات اور اس مہلک بیماری سے بچاؤ کے اقدامات پر تشویش بڑھ گئی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کتے یا کسی دوسرے مشتبہ جانور کے کاٹنے یا خراش آنے کی صورت میں زخم کو فوری طور پر صابن اور بہتے پانی سے کم از کم 15 منٹ تک دھونا اور بلا تاخیر ہسپتال سے رجوع کرنا ضروری ہے، علامات ظاہر ہونے کے بعد ریبیز عموماً مہلک ثابت ہوتی ہے، تاہم بروقت ویکسین اور ضرورت کے مطابق امیونوگلوبیولن کے ذریعے اس سے بچاؤ ممکن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے