اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسمِ سرما کی سیوریج ڈی سلٹنگ مہم یکم دسمبر سے شروع ہوگی

27 Oct 2026
27 Oct 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں موسمِ سرما کے دوران سیوریج ڈی سلٹنگ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جو یکم دسمبر سے 31 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی۔

مہم کے دوران سیوریج لائنوں اور ڈرینز میں جمع ہونے والی سِلٹ کی صفائی کی جائے گی۔ محکمہ ہاؤسنگ کے ترجمان کے مطابق موسمِ سرما کے اختتام تک سیوریج لائنوں اور ڈرینز میں جمع سِلٹ جم جاتی ہے، اس لیے بروقت صفائی ضروری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ واسا ایجنسیاں معمول کے مطابق گرمیوں میں بھی ڈی سلٹنگ کا عمل جاری رکھیں گی۔

حکام کے مطابق گزشتہ سال ڈی سلٹنگ مہم کے دوران مختلف اضلاع میں 4,273 کلومیٹر سے زائد سیوریج لائنوں، 806 کلومیٹر سے زائد ڈرینز، 236,057 مین ہولز کی صفائی کی گئی، جبکہ 759,748 ٹن سے زائد سِلٹ اکٹھی کی گئی تھی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے