اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 1400 پتنگیں برآمد، 3 ملزمان گرفتار

25 Oct 2026
25 Oct 2026

(لاہور نیوز)ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھاٹی گیٹ، رنگ محل اور ٹبی سٹی پولیس نے پتنگوں کی سپلائی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق پولیس نے کارروائیوں کے دوران مختلف سائز کی 1400 تیار پتنگیں برآمد کیں۔ بھاٹی گیٹ پولیس نے 700، ٹبی سٹی پولیس نے 500 جبکہ رنگ محل پولیس نے 200 پتنگیں قبضے میں لیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبد القیوم، فیصل اور حسن کے نام سے ہوئی ہے، جو پابندی کے باوجود پتنگوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کر رہے تھے۔

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان پتنگوں کی ترسیل کے لیے رکشوں اور کارٹن کے ڈبوں کا استعمال کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے