اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایل پی جی 650 روپے کلو فروخت ہونے پر رکشہ یونین کا احتجاج

25 Oct 2026
25 Oct 2026

(لاہور نیوز) ٹھوکر نیاز بیگ چوک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے اور گیس کی بندش کے خلاف عوامی رکشہ یونین نے احتجاج کیا۔

عوامی رکشہ یونین کے احتجاج میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مہنگی ایل پی جی اور گیس کی عدم دستیابی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

عوامی رکشہ یونین کے رہنما مجید غوری نے کہا کہ 280 روپے فی کلو والی ایل پی جی 650 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ اوگرا اور ضلعی انتظامیہ مقررہ نرخوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہیں۔ ان کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے سے رکشہ ڈرائیوروں کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے اور حکومت کو قیمتوں پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

ذیشان اکمل نے کہا کہ بڑے ذخیرہ اندوزوں کے بجائے چھوٹے دکانداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بڑے گوداموں کی جانچ پڑتال کی جائے اور مارکیٹ میں ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ گیس کی عدم دستیابی سے گھریلو صارفین، تندوروں اور بیکریوں کے متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔

احتجاج میں شریک رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ مہنگی گیس کے باعث رکشہ چلانا مشکل ہو گیا ہے اور روزانہ کی آمدن سے اخراجات پورے نہیں ہوتے۔ ان کے مطابق کرایوں میں اضافہ کرنے پر سواریاں ناراض ہوتی ہیں، جبکہ کرائے نہ بڑھانے کی صورت میں نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔ رکشہ ڈرائیوروں نے کہا کہ مہنگی ایل پی جی نے ان کے لیے بچوں کا پیٹ پالنا بھی مشکل بنا دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے