اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب بھر میں مسیحی عباداتی و دعائیہ پروگراموں کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ

25 Oct 2026
25 Oct 2026

(لاہور نیوز) لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی برادری کے عباداتی اور دعائیہ پروگراموں کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے آر پی اوز، ڈی پی اوز اور دیگر سینئر پولیس افسران کو گرجا گھروں سمیت اہم اور حساس مقامات کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ تمام سپروائزری افسران گرجا گھروں اور حساس مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں اور سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کی مستعدی یقینی بنائیں، انہوں نے حساس گرجا گھروں پر اضافی پولیس نفری اور سنائپرز تعینات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈولفن سکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ (پی آر یو) اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گرجا گھروں کے اطراف مؤثر پٹرولنگ کریں۔

آئی جی پنجاب نے مزید ہدایت کی کہ ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور اہلکار انتہائی الرٹ رہیں اور شرپسند عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں، گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اور دیگر حساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری رکھے جائیں، انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے مذہبی پروگراموں کے دوران سکیورٹی انتظامات کو ہر لحاظ سے مؤثر بنایا جائے تاکہ عبادات میں شرکت کرنے والے افراد کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے علما کرام، مسیحی برادری اور امن کمیٹیوں کے ارکان پر بھی زور دیا کہ وہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور امن و امان کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے