اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم احمد تنویر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

24 Oct 2026
24 Oct 2026

(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن کچہری نے غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ملزم احمد تنویر کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق پولیس کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احمد سعید صائم نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، عدالت نے پولیس کو ملزم کا طبی معائنہ کرانے اور شناخت پریڈ کروانے کی ہدایت بھی جاری کی۔

سماعت کے دوران ملزم کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے پولیس کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے پرانے واقعے کو نیا بنا کر پیش کیا ہے، وکیل صفائی کے مطابق ملزم احمد تنویر کو عامر ہوٹل کے باہر سے گرفتار کیا گیا، جبکہ پولیس کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ ملزم کو بابا شاہ جمال سے گرفتار کیا گیا تھا۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسی مقدمے میں ملزم کی ضمانت ہو چکی ہے، اگر عدالت چاہے تو ملزم کی گرفتاری کی فوٹیج بھی پیش کی جا سکتی ہے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے اور طبی معائنے سمیت شناخت پریڈ کے مراحل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے