25 Oct 2026
(لاہور نیوز) شہر میں ایل پی جی کی دستیابی مسئلہ بن گئی، ہڑتال کے باعث بیشتر دکانیں بند ہونے سے شہری گیس کے حصول کے لیے پریشان ہیں۔
بلیک مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت 550 سے 650 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ دکانوں کے بجائے خفیہ مقامات سے بھی مہنگے داموں گیس فروخت کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
مہنگے داموں ایل پی جی کی فروخت کے خلاف انتظامیہ کے کریک ڈاؤن پر ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔
ایل پی جی کی سپلائی اور قیمتوں کے تنازع کے باعث ہڑتال جاری ہے، جس سے شہریوں کو گیس کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
