اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حرمین شریفین مسلمانوں کی ریڈ لائن، سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، حافظ طاہر اشرفی

25 Oct 2026
25 Oct 2026

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین مسلمانوں کی ریڈ لائن ہیں، ان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ اور تقدس کے خلاف کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جا سکتا، حوثیوں اور ان کے مبینہ سرپرستوں کے عزائم تشویش ناک ہیں، جبکہ مسجد اقصیٰ کے بعد بیت اللہ العتیق اور مسجد نبوی ﷺ کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہونا ہو گا۔

انہوں نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مطالبہ کیا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا فوری ہنگامی اجلاس بلانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، تاکہ حرمین شریفین کے تحفظ اور خطے میں سلامتی کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جا سکے۔

حافظ طاہر اشرفی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فوری اجلاس طلب کرے اور ان خطرات سے نمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات کرے، انہوں نے کہا کہ دو ارب مسلمان حرمین شریفین کے تقدس اور تحفظ کے معاملے پر خاموش نہیں رہ سکتے، عالم اسلام کی قیادت کو اس حوالے سے واضح، دوٹوک اور مشترکہ فیصلہ کرنا ہو گا، جس کیلئے پوری امت مسلمہ منتظر ہے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ حرمین شریفین کے دفاع اور سعودی عرب کی سلامتی و استحکام کیلئے پوری امت مسلمہ سعودی قیادت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے