اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

سیکرٹری اوقاف پنجاب کا داتا دربار کا دورہ، توسیعی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا

25 Oct 2026
25 Oct 2026

(لاہور نیوز) سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے داتا دربار کا دورہ کیا اور توسیعی منصوبے کے تحت جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ایڈمنسٹریٹر داتا دربار محمد علی خان نے سیکرٹری اوقاف کو منصوبے پر جاری کاموں اور پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات محبت، امن اور انسانیت کا پیغام ہیں، داتا دربار کے ترقیاتی منصوبے میں زائرین کی سہولت اولین ترجیح ہے۔

سیکرٹری اوقاف پنجاب کا کہنا تھا کہ زائرین کو محفوظ ماحول اور بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ داتا دربار کے توسیعی اور ترقیاتی کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ زائرین کو بہتر سہولیات میسر آسکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے