اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب میں پہلی مرتبہ پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ کا انعقاد، 9 ہزار 8 ڈاکٹرز کی شرکت

25 Oct 2026
25 Oct 2026

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ (پی گیٹ) کا انعقاد کیا گیا، جس میں پنجاب کے چار شہروں میں مجموعی طور پر 9 ہزار 8 ڈاکٹروں نے شرکت کی،امتحان میں 4 ہزار 579 خواتین اور 4 ہزار 429 مرد ڈاکٹرز شامل تھے۔

پی گیٹ بیک وقت لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں منعقد ہوا۔ لاہور میں پنجاب یونیورسٹی جبکہ دیگر شہروں میں متعلقہ میڈیکل یونیورسٹیوں میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔

امتحان دو پرچوں پر مشتمل تھا، جن میں پہلا جنرل اور دوسرا متعلقہ اسپیشلٹی سے متعلق تھا۔ فیلو آف کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز (ایف سی پی ایس)، ایم ڈی، ایم ایس اور ایم ڈی ایس لیول تھری پروگرامز میں داخلوں کے لیے پی گیٹ پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ پی گیٹ کا انعقاد کروایا ہے، اس سے قبل ان پروگرامز میں داخلوں کے لیے جے کیٹ امتحان لیا جاتا تھا۔

وائس چانسلر یو ایچ ایس میجر جنرل (ر) پروفیسر سہیل صابر نے پنجاب یونیورسٹی میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز بھی ان کے ہمراہ تھے۔

امتحان کے شفاف اور محفوظ انعقاد کے لیے تمام مراکز پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ نادرا، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، واسا اور محکمہ صحت کا عملہ بھی مراکز پر موجود تھا، جبکہ امیدواروں کے لیے میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے تھے۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے امتحانی مراکز کی نگرانی کی۔ پی گیٹ کے انتظامات کے لیے میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو ریجنل فوکل پرسن نامزد کیا گیا تھا۔

امتحان کے دوران یو ایچ ایس کی جانب سے امیدواروں کی جوس اور بسکٹ سے تواضع بھی کی گئی۔

شہر وار اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں 4 ہزار 107، ملتان میں 2 ہزار 353، راولپنڈی میں ایک ہزار 516 اور فیصل آباد میں ایک ہزار 32 امیدواروں نے امتحان دیا۔

یو ایچ ایس کے مطابق پی گیٹ کے نتائج کا اعلان آئندہ ہفتے کے دوران کر دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے