اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سکولوں کو تعلیمی معیار بہتر بنانے کی ہدایت، ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کا حکم

23 Oct 2026
23 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹوز مینجمنٹ اتھارٹی (پیما) نے تمام سکولوں کو تدریسی معیار بہتر بنانے، تعلیمی ریکارڈ درست رکھنے اور طلبہ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔

ہدایت نامے کے مطابق سکولوں کو تین روز کے اندر سکول انفارمیشن سسٹم سمیت تمام آن لائن پورٹلز پر ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے اور اساتذہ کیلئے ہر مضمون کے تحریری سبق پلان کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

پیما نے طلبہ کی کاپیوں میں کلاس ورک اور ہوم ورک کی باقاعدہ جانچ، ماہانہ ٹیسٹ اور اسیسمنٹ کا شیڈول مرتب کرنے اور نتائج کا ریکارڈ محفوظ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے، سکولوں کو کیو اے ٹی اور سکول بیسڈ اسیسمنٹ کے پرچوں، جوابی کاپیوں اور نتائج کا ریکارڈ محفوظ رکھنے، جبکہ کمزور طلبہ کیلئے اضافی کلاسز کا اہتمام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ نصاب محکمہ تعلیم کے منظور شدہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق مکمل کیا جائے اور اساتذہ و طلبہ کی روزانہ حاضری، داخلوں، سکول چھوڑنے والے طلبہ اور اساتذہ کی تربیت کا ریکارڈ بھی اپ ڈیٹ رکھا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے