21 Oct 2026
(لاہور نیوز) لاہور بورڈ میٹرک سیکنڈ اینول امتحان میں بوٹی مافیا کے خلاف کارروائی ہوئی، امتحانی سنٹرزپر چیکنگ،نقل کرتی طالبہ اور جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں گرفتار ہو گئے۔
ہائی سکول رائے ونڈ سینٹر میں نقل کرنے پر ریحانہ علی کیخلاف یو ایم سی کیس درج کیا گیا جبکہ دوسری کارروائی میں اصل امیدوار محمد شاکرکی جگہ پیپر دینے والا جعلی امیدوار پکڑا گیا۔
امیدوار محمد حماد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اسے حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، کنٹرولر امتحانات کا کہنا تھا کہ شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، بوٹی مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
