اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

انٹر پارٹ ون کے نتائج میں گزشتہ سال کی نسبت 6.63 فیصد بہتری، وزیر تعلیم کو رپورٹ پیش

23 Oct 2026
23 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں کامیابی کی مجموعی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.63 فیصد پوائنٹس بڑھ گئی۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو نتائج میں بہتری سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی۔

وزیر تعلیم کے مطابق گزشتہ سال انٹر پارٹ ون میں کامیابی کی مجموعی شرح 53.73 فیصد تھی، جو رواں سال بڑھ کر 60.36 فیصد ہو گئی۔ تمام نو تعلیمی بورڈز کے نتائج میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بہاولپور بورڈ کی کامیابی کی شرح 53.1 فیصد سے بڑھ کر 53.4 فیصد، ڈیرہ غازی خان بورڈ کی 62.4 فیصد سے بڑھ کر 66.1 فیصد، فیصل آباد بورڈ کی 55.7 فیصد سے بڑھ کر 61.7 فیصد اور گوجرانوالہ بورڈ کی 49.9 فیصد سے بڑھ کر 58.1 فیصد ہو گئی۔

اسی طرح لاہور بورڈ کی شرح کامیابی 53.7 فیصد سے بڑھ کر 60 فیصد، ملتان بورڈ کی 57.4 فیصد سے بڑھ کر 65.1 فیصد، راولپنڈی بورڈ کی 43.4 فیصد سے بڑھ کر 54.2 فیصد، ساہیوال بورڈ کی 54.5 فیصد سے بڑھ کر 59.3 فیصد جبکہ سرگودھا بورڈ کی شرح 57 فیصد سے بڑھ کر 66.7 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال تمام بورڈز میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 12 ہزار 292 طلبہ کامیاب ہوئے تھے، جبکہ رواں سال کامیاب طلبہ کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 35 ہزار 358 ہو گئی۔ گزشتہ سال 7 لاکھ 67 ہزار 410 طلبہ نے امتحان دیا تھا، جبکہ رواں سال امتحان دینے والے طلبہ کی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار 220 رہی۔

نتائج میں بہتری کے حوالے سے سرگودھا بورڈ کی کامیابی کی شرح 66.79 فیصد رہی، جبکہ ڈیرہ غازی خان بورڈ کی شرح 66.06 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نتائج کی مجموعی شرح میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال اسکرین مارکنگ کے نفاذ کے بعد نتائج کے معیار اور شفافیت میں مزید بہتری کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے