اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، ٹماٹر 30 روپے فی کلو مہنگا

25 Oct 2026
25 Oct 2026

(لاہور نیوز) سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا جس کے بعد ٹماٹر کا سرکاری نرخ 130 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، تاہم مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیاز کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سرکاری نرخ 205 روپے فی کلو مقرر ہو گیا، مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 220 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ مکس درجہ دوم پیاز کی قیمت 200 روپے فی کلو ہے، آلو کا سرکاری نرخ 42 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، تاہم مارکیٹ میں درجہ اول آلو 60 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ سبز مرچ کا سرکاری نرخ 10 روپے کمی کے بعد 120 روپے فی کلو مقرر کیا گیا، لیکن مارکیٹ میں اس کی قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، شملہ مرچ کا سرکاری نرخ بھی 10 روپے کمی کے بعد 180 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مارکیٹ میں شملہ مرچ 220 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، ٹینڈے کا سرکاری نرخ 10 روپے اضافے کے بعد 170 روپے فی کلو ہو گیا، تاہم مارکیٹ میں یہ 200 روپے فی کلو تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔

ادھر چائنہ لہسن کا سرکاری نرخ 420 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ مارکیٹ میں لہسن 500 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، تھائی لینڈ سے درآمد شدہ ادرک کا سرکاری نرخ 385 روپے فی کلو ہے، تاہم مارکیٹ میں اس کی قیمت 450 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 90 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مارکیٹ میں یہ 100 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

بھنڈی کا سرکاری نرخ 10 روپے کمی کے بعد 140 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن مارکیٹ میں بھنڈی 160 سے 180 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے، گھیا کدو کا سرکاری نرخ بھی 10 روپے کمی کے بعد 140 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مارکیٹ میں اس کی قیمت 180 روپے فی کلو تک ہے، کریلے کا سرکاری نرخ 150 روپے فی کلو ہونے کے باوجود مارکیٹ میں 180 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں، دیگر سبزیوں میں ساگ اور پالک 50 سے 60 روپے فی کلو، مولی 80 روپے، شلجم 160 روپے اور اروی 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب برائلر گوشت کے سرکاری نرخ میں 7 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 570 روپے فی کلو ہو گئی ہے، فارمی انڈوں کی قیمت بدستور 267 روپے فی درجن برقرار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے