24 Oct 2026
(لاہور نیوز) ہربنس پورہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عون مہدی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔
ترجمان کینٹ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
