اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میاں عامر کی پی سی بی اور ایچ ای سی کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں تعاون کی پیشکش

24 Oct 2026
24 Oct 2026

(لاہور نیوز) چیئرمین یو سی پی میاں عامر نے یونیورسٹی کرکٹ کو قومی ڈومیسٹک کرکٹ کا مستقل حصہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی جانب سے پی سی بی اور ایچ ای سی کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں مشترکہ شراکت داری کی پیشکش کر دی۔

 یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب لاہور میں سالانہ سپورٹس پرائز ڈسٹری بیوشن تقریب ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد نے شرکت کی۔

یو سی پی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے گریڈ میں کامیابی حاصل کر لی، ٹیم اب گریڈ ٹو گولڈ لیگ میں حصہ لے گی، گریڈ ٹو گولڈ لیگ میں کامیابی کی صورت میں یو سی پی کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ تک رسائی کی راہ ہموار ہو گی۔

چیئرمین یو سی پی میاں عامر  نے کہا کہ یو سی پی نے کھیلوں کے ساتھ اپنے وعدے کو نبھایا، ٹیلنٹ کی کمی نہیں، یو سی پی  نے ٹیلنٹ کو فروغ دیا ہے، پاکستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ یونیورسٹیوں میں موجود ہے، ضرورت صرف اسے آگے بڑھنے کیلئے مستقل راستہ دینے کی ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ قومی ہاکی سکواڈ کے 9 کھلاڑیوں کا تعلق بھی یو سی پی سے ہے، ورلڈ چیمپئن ریسلر انعام بٹ بھی یو سی پی کا طالبعلم رہ چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب گروپ اور یو سی پی کے تقریباً 100 موجودہ اور سابق طلبہ 22 کھیلوں میں پاکستان کی عالمی سطح پر نمائندگی کر چکے ہیں، قومی کپتان سلمان علی آغا، حسن علی، فہیم اشرف اور وہاب ریاض کا تعلق پنجاب گروپ اور یو سی پی سے ہے۔

میاں عامر  نے یو سی پی کی جانب سے پی سی بی اور ایچ ای سی کو مشترکہ ٹیلنٹ کیمپ لگانے کیلئے گراؤنڈز اور سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش کی، پنجاب گروپ کے ایک ہزار سے زائد کیمپس کے نیٹ ورک کو کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے استعمال کرنے کی تجویز دی۔

چیئرمین یو سی پی  نے یونیورسٹی کرکٹرز کیلئے مشترکہ ڈیٹا بیس، کیمپس کوچز کی پی سی بی سے سرٹیفکیشن اور خصوصی کرکٹ سکالرشپس کی تجویز بھی دی، میاں عامر  نے خواتین کی کرکٹ کے ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کو ابتدا ہی سے ترجیح دینے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب گروپ آف کالجز  نے پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں مرد و خواتین کی جنرل ٹرافی مسلسل 30 سال جیتی، یو سی پی نے ایچ ای سی کی مردوں کی جنرل ٹرافی مسلسل 15 سال اپنے نام کی۔

میاں عامر  نے کہا کہ کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کیلئے مستقل فنڈنگ اور طویل مدتی منصوبہ بندی ضروری ہے، یونیورسٹی کرکٹ کا مستقبل کسی ایک سیزن کے فیصلے کے بجائے مستقل پالیسی سے وابستہ ہونا چاہئے۔

تقریب کے دوران یو سی پی نے قومی کرکٹ کے نظام میں یونیورسٹیوں کی شمولیت بڑھانے کیلئے اپنے وسائل، تجربے اور کھلاڑیوں کی خدمات پیش کر دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے