22 Oct 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی شدت میں اضافہ، شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔
شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 294 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ رہا جہاں اے کیو آئی 342 تک پہنچ گیا۔
پیراگون میں فضائی آلودگی کی شرح 334 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 281 ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب شہر کے افق پر سورج چمکنے لگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
