اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بس اونرز ایسوسی ایشن کے وفد کی سی ٹی او سے ملاقات، ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

22 Oct 2026
22 Oct 2026

(لاہور نیوز) چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی سے حاجی خالد کی قیادت میں بس اونرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں نان اے سی بس مالکان کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ٹرانسپورٹرز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیوں پر سی ٹی او لاہور کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے واضح کیا کہ مختص بس اسٹینڈز کے علاوہ کسی بھی جگہ سواریاں اتارنے اور بٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ آزادی فلائی اوور، 32 چوک اور شاہدرہ چوک میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہیوی پبلک سروس وہیکل (پی ایس وی) کا لائسنس نہ رکھنے والے ڈرائیورز کو چالان کے بجائے مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تربیت یافتہ ڈرائیورز اور مؤثر ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کے علاوہ کسی کو بس یا ویگن چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے خصوصی ریفریشر کورسز بھی کروائے جائیں گے۔

سی ٹی او لاہور نے مزید کہا کہ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز، سڑکوں کے کنارے پارکنگ اور ناجائز بس اڈوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، جبکہ بسوں کی چھتوں پر سواریاں بٹھانے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

انہوں نے ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس، روٹ پرمٹ اور گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔

ملاقات میں ٹرانسپورٹرز اور ٹریفک پولیس کے درمیان مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کمیٹیاں فعال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق یہ کمیٹیاں باہمی مشاورت سے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل تیار کریں گی۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کے وفد نے یقین دہانی کرائی کہ غیر قانونی اقدامات کے خلاف کارروائی میں تعاون کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے