22 Oct 2026
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کے مشترکہ اجلاس کے انعقاد پر اتفاق ہوا۔
لیاقت بلوچ کے مطابق مذاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس 23 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی ملاقات بھی طے ہوگی۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے خاتمے کے مطالبے پر 23 اکتوبر، جمعہ کو ملک گیر پُرامن احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور احتجاج ساتھ ساتھ جاری رہیں گے۔ عوام کو ریلیف ملنا چاہیے اور معاشی پہیہ چلنا چاہیے۔
