اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: عرفات منہاس، سلمان علی آغا اور حارث رؤف کی ترقی

21 Oct 2026
21 Oct 2026

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی بلے باز سلمان علی آغا اور فاسٹ بولر حارث رؤف کو ترقی مل گئی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں بابر اعظم کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے، جبکہ سلمان علی آغا ایک درجہ ترقی کے بعد 12ویں نمبر پر آگئے۔

محمد رضوان اور فخر زمان تین، تین درجے تنزلی کے بعد بالترتیب 35ویں اور 44ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ صائم ایوب آٹھ درجے تنزلی کے بعد 54ویں پوزیشن پر آ گئے۔

بولرز کی فہرست میں ابرار احمد کی دوسری اور شاہین آفریدی کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے، حارث رؤف دو درجے ترقی کے بعد 21ویں، نسیم شاہ چار درجے بہتری کے بعد 45ویں، جبکہ عرفات منہاس 33 درجے ترقی کے بعد 83ویں نمبر پر آگئے۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں سلمان علی آغا ایک درجہ تنزلی کے بعد 14ویں نمبر پر چلے گئے، جبکہ شاہین آفریدی دو درجے ترقی کے بعد 17ویں پوزیشن پر آ گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے