22 Oct 2026
(لاہور نیوز) سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے لازمی ویکسینیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی۔
کراچی ائیرپورٹ سے عمرہ اور سعودی عر ب جانے والے دیگر مسافروں کیلئے بھی لازمی ویکسینیشن کی تصدیق پر عملدرآمد 20 نومبر صبع 10 بجے سے کیا جائے گا جبکہ اس کی مدت میں ایک ماہ کی مزید توسیع کر دی گئی ہے۔
لازمی ویکسینیشن کیلئے قبل ازیں 15 اکتوبر کی اعلان کردہ تاریخ کے تحت بغیر ویکسینیشن کارڈ سفر پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
سرکلر کے مطابق سفر سے 10 روز قبل لازمی ویکسینیشن کے تحت ائیرپورٹ پر سرکاری ڈسپنسری میں 24 گھنٹے ویکسینیشن جاری تھی جبکہ دور دراز سے آنے والے زائرین و دیگر مسافروں کو ایمرجنسی میں کراچی ائیرپورٹ ڈیپارچر لاؤنج میں بھی یہ سہولت دستیاب تھی۔
