اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

امریکی وفد کا سی بی ڈی پنجاب کا دورہ، مجوزہ ڈپلومیٹک انکلیو پر بریفنگ

22 Oct 2026
22 Oct 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز کی قیادت میں امریکی وفد نے سی بی ڈی پنجاب کا دورہ کیا، جہاں وفد کو ادارے کے ماسٹر پلان، جدید انفراسٹرکچر اور باب ڈسٹرکٹ میں مجوزہ ڈپلومیٹک انکلیو کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سی او او سی بی ڈی پنجاب بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ نے امریکی وفد کا استقبال کیا۔ وفد میں آرکیٹیکچر، ڈیزائن اور سکیورٹی ٹیموں کے عہدیداران شامل تھے۔ اس موقع پر سی بی ڈی پنجاب کے ڈائریکٹرز سمیر آفتاب سیال اور آصف اقبال نے وفد کو سی بی ڈی قائد اور باب ڈسٹرکٹس میں جاری ترقیاتی کاموں اور منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی بی ڈی پنجاب کا انفراسٹرکچر بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جا رہا ہے۔ امریکی وفد نے سی بی ڈی باب ڈسٹرکٹ میں مجوزہ ڈپلومیٹک انکلیو کی جگہ کا بھی دورہ کیا۔ حکام کے مطابق ڈپلومیٹک انکلیو کا قیام پنجاب میں بین الاقوامی سرمایہ کاری اور سفارتی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

بریفنگ میں سی بی ڈی پنجاب کے ڈائریکٹر لینڈ اسٹیٹ مطاہر محمود اعوان اور ڈائریکٹر لیگل احمد ارمغان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے سی بی ڈی پنجاب کے جامع اور جدید وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ منصوبے میں تمام جدید ضروریات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ ان کے مطابق سی بی ڈی پنجاب ایک بہترین منصوبہ ہے، جس میں پنجاب کی معاشی تقدیر بدلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے مجوزہ ڈپلومیٹک انکلیو کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ صوبے کو سفارتی سطح پر ایک نیا مقام دلانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

سی او او سی بی ڈی پنجاب بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ نے کہا کہ سی بی ڈی پنجاب اپنے قیام کے روزِ اول سے صوبے کی معاشی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ وقت میں معیاری منصوبوں کی تکمیل ادارے کا طرۂ امتیاز ہے اور جدید انفراسٹرکچر کے ذریعے پنجاب میں معاشی و تجارتی ترقی کے نئے دروازے کھولے جا رہے ہیں۔

دورے کے دوران امریکی وفد نے سی بی ڈی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں، جدید شہری منصوبہ بندی اور مجوزہ ڈپلومیٹک انکلیو کے امکانات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے