21 Oct 2026
(لاہور نیوز) موسم میں تبدیلی آتے ہی شہر لاہور میں گیس بحران سر اٹھانے لگا۔
سوئی ناردرن کے سسٹم پر گیس قلت سے مختلف علاقوں میں گیس پریشر ڈاؤن ہو گیا، گیس کی قلت سے 24گھنٹے کے دوران 8 گھنٹے گیس فراہمی ناممکن ہونے لگی۔
وفاقی حکومت نے صبح، دوپہر اور شام کے اوقات میں گیس فراہمی کی ہدایت کر رکھی، ناشتہ کے وقت 3 گھنٹے ،دوپہر میں 2گھنٹے گیس فراہمی کا شیڈول نافذالعمل ہے۔رات میں بھی 3 گھنٹے گیس فراہمی کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق عدم فراہمی سے صارفین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، واضح رہے دوسری طرف حکومت نے گیس بحران کو ختم کرنے کے لیے درجنوں ایل این جی کے کارگو بھی بک کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
