پنجاب گورنمنٹ
مانیٹرنگ کیمرے بند ہو نے پر پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے پانچ تھیٹرز کو نوٹس جاری
20 Oct 2026
20 Oct 2026
(لاہور نیوز) پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے مانیٹرنگ کیمروں کی بندش پر پانچ تھیٹرز کو نوٹس جاری کر دیے۔ نوٹس تماثیل، ملک، ستارہ، راوی اور منروا گولڈ تھیٹرز کو جاری کیے گئے۔
پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے مطابق تھیٹرز میں کیمرے بند ہونے کے باعث مانیٹرنگ کا عمل متاثر ہوا، جس پر متعلقہ تھیٹر انتظامیہ سے وضاحت طلب کی گئی ہے، اس ضمن میں تمام متعلقہ تھیٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دو روز کے اندر اپنے جواب جمع کروائیں۔
کونسل نے واضح کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی تھیٹر کا مانیٹرنگ کیمرہ بند پایا گیا تو اس کا لائسنس سات روز کے لیے معطل کر دیا جائے گا، حکام کی جانب سے اس اقدام کا مقصد تھیٹرز کی مانیٹرنگ کو مؤثر بنانا اور مقررہ ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔
