اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

120 دیہات میں مثالی گاؤں پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ، خوشحال دیہات ایکٹ 2026 کی منظوری

20 Oct 2026
20 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس میں صوبے کے دیہات کو مثالی گاؤں بنانے کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب میں خوشحال دیہات ایکٹ 2026 متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ فوری طور پر 120 دیہات میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر گاؤں میں عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ویلج کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ویلج کمیٹیوں کی فوری تشکیل اور منصوبے کا جامع پلان طلب کر لیا۔

فیصلے کے مطابق متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ویلج کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، جبکہ ڈپٹی کمشنر تمام ویلج کمیٹیوں اور منصوبے کی مجموعی نگرانی کریں گے۔ ہر ویلج کمیٹی میں چار عوامی نمائندے اور چار سرکاری نمائندے شامل ہوں گے۔ کمیٹی میں ہیڈ ٹیچر، سیکرٹری یونین کونسل، بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) یا مریم نواز ہیلتھ کلینک کے ڈاکٹر سمیت دیگر متعلقہ افراد بھی شامل ہوں گے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت ہر گاؤں میں سیوریج اور ڈرینج کا نظام بہتر بنانے کے ساتھ پختہ گلیاں تعمیر کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے تمام دیہات کو مثالی گاؤں بنانے کا عزم غیر متزلزل ہے، ترقی اب صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس کے ثمرات صوبے کے ہر گاؤں تک پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دیہات کی ترقی کے منصوبوں میں مقامی لوگوں کی مشاورت کو شامل کیا جائے گا تاکہ عوام کی ضروریات کے مطابق ترقیاتی کام مکمل کیے جا سکیں، وہ دن دور نہیں جب پنجاب کا ہر گاؤں ایک مثال بنے گا۔

مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ دیہی ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز اپنے اپنے متعلقہ دیہات میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں گے اور ان کی بروقت تکمیل یقینی بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے