اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

روسی وفد کا پنجاب ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹرز و اکیڈمی کا دورہ، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

21 Oct 2026
21 Oct 2026

(لاہور نیوز) روس کی وزارت ایمرجنسی و ڈیزاسٹر کے اعلیٰ سطحی وفد نے پنجاب ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹرز و اکیڈمی کا دورہ کیا اور سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر سے خصوصی ملاقات کی۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق ڈاکٹر رضوان نصیر نے روسی وفد کو پنجاب ایمرجنسی سروس کے جامع نظام اور سروسز پر تفصیلی بریفنگ دی، ملاقات میں ہنگامی حالات سے نمٹنے، باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے پر گفتگو کی گئی۔

روسی وفد کو صوبائی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر میں کال ڈسپیچ، ریسپانس، ڈیٹا مینجمنٹ، افرادی قوت اور ایمرجنسی وہیکل کے نظام سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وفد نے پنجاب ایمرجنسی سروس کے آپریشنل نظام، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور پیشہ ورانہ تربیتی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر روسی وفد کے سربراہ اور ڈائریکٹر شعبہ بین الاقوامی تعاون ملنک دمیتری نکولائیوچ نے کہا کہ 2005ء کے تباہ کن زلزلے کے دوران روسی ریسکیورز کی پاکستان میں امدادی سرگرمیاں پاک روس تعاون کی اہم مثال ہیں۔

ڈائریکٹر شعبہ بین الاقوامی تعاون کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد اور پیشہ ورانہ یکجہتی دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی بنیاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجربات اور تربیت کے تبادلے سے باہمی تعاون مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے، دورے کے اختتام پر روسی وفد کے سربراہ نے مہمان نوازی اور پیشہ ورانہ تبادلۂ خیال پر اظہار تشکر بھی کیا۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق روسی وفد میں ملنک دمیتری نکولائیوچ، ڈائریکٹر شعبہ بین الاقوامی تعاون، بولیگین ایلیا نکولائیوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ ریسکیو یونٹس، دوروتیوک انتون الیگزینڈرووچ، ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ تعلیمی، سائنسی و تکنیکی سرگرمیاں اور کارپیوک دمیتری، ڈپٹی سربراہ قومی مرکز برائے انتظامِ ڈزاسٹر شامل تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے