اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہڈیوں کی کمزوری سے بچاؤ، تشخیص اور علاج کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ضروری: مریم نواز

20 Oct 2026
20 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہڈیوں کی مضبوطی اور زندگی بھر ان کی حفاظت ورلڈ آسٹیوپوروسس ڈے 2026 کا خصوصی تھیم ہے۔

انہوں نے ورلڈ آسٹیوپوروسس ڈے پر خصوصی پیغام میں کہا کہ آسٹیوپوروسس کو خاموش بیماری کہا جاتا ہے کیونکہ ہڈی ٹوٹنے سے پہلے عموماً اس کی کوئی واضح علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔

وزیراعلیٰ نے ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے کیلشیم، وٹامن ڈی اور پروٹین سے بھرپور متوازن غذا کے استعمال پر زور دیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی اور پینل میں شامل ہسپتالوں کے ذریعے شہریوں کو ہڈیوں اور جوڑوں کے امراض کا مفت علاج فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پریوینشن پروگرام کے تحت مختلف بیماریوں سے بچاؤ، ابتدائی تشخیص اور عوامی آگاہی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق خواتین اور بچوں کی صحت کے لیے محکمہ بہبودِ آبادی پنجاب جبکہ مزدوروں کے لیے موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے بنیادی طبی سہولیات اور غذائیت سے متعلق مشاورت فراہم کی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے