اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک میں بڑی صنعتوں کی سالانہ ترقی 0.7 فیصد بڑھ گئی: ادارہ شماریات

16 Oct 2026
16 Oct 2026

(لاہور نیوز) ملک بھر میں بڑی صنعتوں کی مجموعی ترقی میں اضافہ ہوگیا، پاکستان ادارہ شماریات نے صنعتی پیداوار سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے۔

ادارہ شماریات کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ایک سال کے دوران 0.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم ماہانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی کارکردگی میں 5 فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی مجموعی کارکردگی میں 1.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق آٹو سیکٹر کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 11.7 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ پیٹرولیم سیکٹر میں 31.9 فیصد اور ملبوسات کی صنعت میں 10.9 فیصد ترقی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب کیمیکل سیکٹر کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 12.9 فیصد جبکہ آئرن سیکٹر میں 11.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق صنعتی شعبے کی مجموعی کارکردگی میں اضافے کے باوجود مختلف شعبوں میں ترقی اور پیداوار کی شرح مختلف رہی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے