مارکیٹ میں ٹماٹر سمیت متعدد سبزیوں کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے زیادہ، پھل بھی مہنگے فروخت
(لاہور نیوز) سبزی مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، جبکہ متعدد سبزیاں سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہیں۔
مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، جبکہ اس کا سرکاری نرخ 120 روپے فی کلو مقرر ہے۔ درجہ دوم ٹماٹر کا سرکاری نرخ 90 روپے فی کلو ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
پیاز کا سرکاری نرخ بدستور 190 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 220 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ مکس درجہ دوم پیاز کی قیمت 200 روپے فی کلو ہے۔ آلو کا سرکاری نرخ 32 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں مکس آلو 40 روپے اور درجہ اول آلو 50 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
سبز مرچ کا سرکاری نرخ 120 روپے فی کلو ہے، جبکہ مارکیٹ میں یہ 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ شملہ مرچ کا سرکاری نرخ 200 روپے مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں اس کی قیمت 240 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ ٹینڈے کا سرکاری نرخ 180 روپے فی کلو ہے، جبکہ مارکیٹ میں یہ 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔
لہسن ہرنائی کا سرکاری نرخ 350 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ تھائی لینڈ سے درآمد شدہ ادرک کا سرکاری نرخ 370 روپے فی کلو ہے، جبکہ مارکیٹ میں اس کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 130 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 150 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ بھنڈی کا سرکاری نرخ 150 روپے فی کلو ہے، جبکہ مارکیٹ میں اس کی قیمت 160 سے 180 روپے فی کلو کے درمیان ہے۔ گھیا کدو کا سرکاری نرخ 180 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ کریلے 200 روپے فی کلو، جبکہ ساگ اور پالک 60 سے 80 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب پھلوں کی قیمتیں بھی مختلف سطح پر برقرار ہیں۔ مارکیٹ میں مختلف اقسام کے سیب 250 سے 450 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ کیلے کی قیمت 100 سے 150 روپے فی درجن ہے۔ سندرخانی انگور 800 روپے، ٹافی انگور 600 روپے اور گولہ انگور 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔
