اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پرائمری جماعتوں کی درسی کتب کے ٹینڈرز جاری نہ ہو سکے

16 Oct 2026
16 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں چھٹی سے دسویں جماعت تک درسی کتب کی چھپائی کے ٹینڈرز جاری کر دیئے گئے ہیں، تاہم پہلی سے پانچویں جماعت تک کتابوں کی چھپائی کے ٹینڈرز تاحال جاری نہیں ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق نرسری سے پانچویں جماعت تک 30 نئی درسی کتب شائع کرنے اور آئندہ تعلیمی سال کیلئے تقریباً 30 کروڑ کتابیں چھاپنے کا منصوبہ ہے، گزشتہ سال ستمبر میں چھپائی کے ٹینڈرز جاری کر دیئے گئے تھے، جبکہ رواں سال اکتوبر کا نصف گزرنے کے باوجود پرائمری جماعتوں کے ٹینڈرز جاری نہیں ہو سکے۔

نجی سکولوں میں نیا تعلیمی سال یکم جنوری سے شروع ہونے کے پیش نظر پبلشرز نے مطالبہ کیا ہے کہ پرائمری جماعتوں کی درسی کتب کی چھپائی کے ٹینڈرز فوری جاری کئے جائیں۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ پرائمری جماعتوں کی کتابوں کے ٹینڈرز بھی جلد جاری کر دیئے جائیں گے اور نئے تعلیمی سال سے قبل طلبہ کو 100 فیصد درسی کتب فراہم کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے