اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور کے 100 سکولوں میں ’’لائبریری آن ویل‘‘ منصوبہ شروع کرنے کی تیاری

15 Oct 2026
15 Oct 2026

(ویب ڈیسک) لاہور میں 20 کروڑ روپے کی لاگت سے 100 سرکاری سکولوں کیلئے ’’لائبریری آن ویل‘‘ منصوبہ تیار کر لیا گیا۔

منصوبے کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آئندہ چند روز میں کریں گی، منصوبے کے تحت لاہور کی پانچوں تحصیلوں میں قائم 20،20 سکولوں کو ’’لائبریری آن ویل‘‘ کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد طلبہ میں کتابیں پڑھنے کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔

حکام کے مطابق ’’لائبریری آن ویل‘‘ میں درسی کتب کے ساتھ ساتھ آن لائن کتابیں بھی دستیاب ہوں گی تاکہ طلبہ جدید تعلیمی وسائل سے بھی استفادہ کر سکیں۔

منصوبے کے تحت ہر ’’لائبریری آن ویل‘‘ روزانہ دو، دو سکولوں کا دورہ کرے گی اور طلبہ کو کتابوں تک آسان رسائی فراہم کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے