اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کے ملازمین اور اہلخانہ کے علاج کیلئے 30 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز فراہم

16 Oct 2026
16 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے اپنے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے علاج معالجے کے لیے 30 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیے۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجرا کی منظوری دی۔ اس سلسلے میں سب انسپکٹرز محمد شیراز، محمد حنیف اور ڈرائیور کانسٹیبل شرافت علی کو علاج معالجے کے لیے 5 لاکھ روپے فی کس جاری کیے گئے۔

اسی طرح سب انسپکٹر شوکت علی، ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد طارق اور کانسٹیبل فدا حسین کو 2 لاکھ روپے فی کس، جبکہ اسسٹنٹ اسد محمود اور اے ایس آئی الطاف حسین کو ایک لاکھ روپے فی کس فراہم کیے گئے۔

کانسٹیبل محمد نوید، ڈیٹا انٹری آپریٹر ظفر عباس اور خانساماں محمد طارق کے علاج معالجے کے لیے مجموعی طور پر 4 لاکھ 10 ہزار روپے جاری کیے گئے، جبکہ ڈی ایس پی کاشف ریاض، اے ایس آئی جہانگیر خان اور غازی کانسٹیبل محمد اختر کو علاج معالجے کی مد میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 40 ہزار روپے فراہم کیے گئے۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مصروف عمل پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) کے تحت بھی پولیس ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے