اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آج پنجاب اے آئی دور میں داخل ہو رہا ہے اور پختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز

16 Oct 2026
16 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے آج پنجاب اے آئی دور میں داخل ہو رہا ہے تو خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے۔

ساہیوال میں طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا جو کہتے تھے کہ عوام کو شعور دیا، انہوں نے عوام کی زندگیاں تباہ کردیں، پی ٹی آئی کی حکومت کسی نے ختم نہیں کی، انہوں نے خود اپنی حکومت ختم کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا لانگ مارچ ہے جو اپنی ہی حکومت کے ختم ہونے پر ختم ہوا، کبھی دیکھا ہے کہ ایک صوبہ دوسرے صوبے یا وفاق پر حملہ آور ہوجائے! پہلا لانگ مارچ ہے جو اپنی ہی حکومت کو کھا گیا، اب خیبرپختونخوا والوں کو پتا چلے گا کہ ترقی کسے کہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا خدمت کا جذبہ میں گھر سےلےکر نکلی ہوں، نواز شریف نے ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایا ہے، کراچی سے کل کچھ افسران آئے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام محکموں میں عوام پر توجہ نظر آئی، جو دوسرے صوبوں سے آتا ہے وہ پنجاب کی تعریف کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا پنجاب میں 3000 الیکٹرک بسیں چلیں گی، الیکٹرک بسوں کا کرایہ آج بھی بیس روپے ہے، پنجاب کی تمام تحصیلوں میں الیکٹرک بسیں چلیں گی، پنجاب میں شاید ہی کوئی منصوبہ ہو جس میں نوجوانوں کو شامل نہ کیا ہو، آپ کو جو اسکوٹیز مل رہی ہیں ان کی قسط 3000 روپے رکھی ہے تاکہ کسی پر بوجھ نہ ہو۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اے آئی لیب بن رہی ہیں، آج پنجاب اے آئی کے دور میں داخل ہو رہا ہے تو خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب وزیراعلیٰ بنی تو معلوم ہوا کہ 80فیصد جامعات میں وائس چانسلر ہی نہیں، آج ایک ایک یونیورسٹی میں میرٹ پر وائس چانسلرتعینات ہے، سفارش اگر میرےگھر سے بھی ہو تو نہیں مانتی، پنجاب میں حکومت چل کر عوام کے پاس جاتی ہے، میرا مشن ہے کہ پنجاب کے ہر شہری کو سہولت اس کی دہلیز پر ملے، پنجاب میں دوائیاں گھر کا دروازہ کھٹکھٹا کر دی جاتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے